پٹرولیم شعبےکےگردشی قرض کی رقم 2 ہزار 897 ارب روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم شعبے کےگردشی قرض کی رقم 2 ہزار 897 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں جمع کرایا گیا جس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار 897 ارب روپے قرض میں 814 ارب روپے سود بھی شامل ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق گردشی قرضے میں رقم کا بڑا حصہ گیس کے شعبے سے متعلق ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ  2013  سے 2023  کے دوران صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے ٹیرف میں فرق آگیا۔

وزارت توانائی کے مطابق مالی سال 2024  سے قبل گردشی قرضے سے نمٹنے کے لیے حکومت  مختلف آپشن پر کام کر رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *