ایک اور مائیکل جیکسن چل بسا
معروف امریکی پاپ بینڈ دی جیکسن 5 کے رکن اور مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن چل بسے۔
اپنی اچانک موت تک، ٹیٹو بھائیوں جیکی اور مارلن کے ساتھ دی جیکسن کے طور پر پرفارم کر رہے تھے۔
جیکسن 5 کے اصل ممبر اور مرحوم مائیکل جیکسن کے بھائی ٹیٹو جیکسن کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا
ٹیٹو جیکسن کی موت کی خبر اُن کے بچوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں دی۔
بچوں کی جانب سے 70 سالہ ٹیٹو جیکسن کی موت کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔
انسٹا گرام پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد ٹیٹو جیکسن اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ہمارے والد ایک ناقابل یقین شخص تھے جو ہر ایک کا بھلا چاہتے تھے، ان کی بہت کمی محسوس ہوگی۔
خیال رہےکہ دی جیکسن 5 ‘جس کا نام بعد میں دی جیکسن ہوگیا تھا’، 1964 میں جیکسن برادران ٹیٹو، جیکی، جرمین، مارلن اور مائیکل نے قائم کیا تھا۔
جیکسن 5 کے ساتھ ٹیٹو جیکسن نے 1970 کی دہائی میں کئی جگہوں پر فن کا مظاہرہ کیا۔ سال 1997 میں انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔