|

روانڈا کے 31 ویں یومِ آزادی “کویبوہورا 31” کی خصوصی تقریب 4 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

اسلام آباد – اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کی جانب سے “کویبوہورا 31” – روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب جمعہ 4 جولائی 2025 کو اسلام
آباد میں منعقد کی جائے گی۔

یہ تقریب 1994 کے نسل کشی
(Genocide Against the Tutsi) کے بعد روانڈا کے قومی آزادی کے سفر اور ترقی کی یادگار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ، اس موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر محترمہ ہریریمانا فاطو مہمانوں کا خیرمقدم کریں گی، جن میں سینئر سرکاری حکام، سفارتکار، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور روانڈا کے دوست شامل ہوں گے۔

“کویبوہورا 31” اس دن کی یاد ہے جب 4 جولائی 1994 کو روانڈا نے آزادی حاصل کی، اور آج یہ ملک جامع ترقی، امن، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے سفر پر گامزن ہے۔ تقریب میں روایتی روانڈین ثقافتی مظاہرے، روانڈا کی گزشتہ تین دہائیوں کی ترقی پر ایک مختصر فلم، اور بین الاقوامی امن، معیشت، اور سفارتکاری میں ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر روانڈا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، تعلیم اور سفارتکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *