عرفی جاوید پاکستان میں نمودار

گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے بولڈ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کی عرفی جاوید قرار دے دیا۔

Aima Baig's Latest Look Fails To Impress Fans

عرفی جاوید بھارت کی بولڈ اور متنازع فیشن کو پروموٹ کرنے والی ماڈل و اداکارہ ہیں، جنہیں اپنے مختصر لباس کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جن پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

آئمہ بیگ کی مذکورہ تصاویر دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں گلوکارہ کے انداز کو نامناسب قرار دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکارہ آئے دن مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے وائرل ہونے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Aima Baig's Latest Look Fails To Impress Fans

بعض افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں طعنے دیے کہ وہ باقی لباس کو بھی نہ پہنتیں، انہیں لباس پہننے کی کیا ضرورت تھی؟

کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں کمنٹس کیے کہ شکر ہے وہ اندھے ہیں، انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کے لباس اور فیشن کو دیکھتے ہوئے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید بھی قرار دیا۔

Aima Baig's Latest Look Fails To Impress Fans

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *