ماسکو میں پوزیٹو ہییک کیمپ کا انعقاد، پاکستانی طالب علم سید شجاع ابو بکر کو ماسٹر آف ہییکنگ کا اعزاز

پاکستان میں روسی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 11 اگست 2024 کو ماسکو میں “پوزیٹو ٹیکنالوجیز” کمپنی کے زیر اہتمام اور روسی وزارتِ ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے “پوزیٹو ہییک کیمپ” کا انعقاد کیا گیا۔
دو ہفتوں کے دوران پاکستان، سعودی عرب، ایران، انڈونیشیا، عمان، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت 20 ممالک کے 70 سائبر سکیورٹی کے طلباء کو سائبر سکیورٹی اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے میدان کے معروف روسی ماہرین کی عملی مہارت سے سیکھنے کا موقع فراہم ہوا-
May be a graphic of text
پاکستان کی نمائندگی ایئر یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی کے 9 طلباء نے کی، جن میں سے سات نے فائنل اسکور میں پہلی سات پوزیشنز حاصل کیں! ایک پاکستانی طالب علم سید شجاع ابو بکر کو “ماسٹر آف ہییکنگ” کا اعزاز دیا گیا۔
پاکستانی نوجوانوں کا آئی ٹی کے میدان میں روشن مستقبل ہے اور روس ان کی اس صلاحیت کو اجگر کرانے میں مدد کے لیے پیش پیش ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *