|

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ سے ملاقات

اسلام آباد – گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں شخصیات نے تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ سندھ میں مشترکہ شجرکاری مہم شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔

ایتھوپین سفیر نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صدیوں پرانی تہذیبوں کے وارث ہیں اور باہمی تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان، افریقی ممالک بشمول ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو خاص طور پر تجارت کے شعبے میں فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *