سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سینی ورتنے کی ڈین آف ڈپلومیٹک کورپس سے تعارفی ملاقات
اسلام آباد –
پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سینی ورتنے نے 30 جون 2025 کو ترکمانستان کے سفارتخانے میں ڈین آف دی ڈپلومیٹک کورپس اور پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر، عطاجان موولاموف سے تعارفی ملاقات کی۔
ڈین آف دی ڈپلومیٹک کورپس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور پاکستان میں ان کی نئی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے سفارتی برادری کی سرگرمیوں اور ڈین کے دفتر کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ اور سفارتی کور کے درمیان رابطہ کاری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
ہائی کمشنر فریڈ سینی ورتنے نے پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا اور ملاقات کے موقع کو سراہا۔ انہوں نے سری لنکا میں حالیہ ترقیاتی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں تعاون کے اہم شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔
اس ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمیشن کے منسٹر، کرسٹی روبن بھی ہائی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے