بیوی کو گمنام نمبر سے روزانہ 100 سے زائد کالز کرنیوالا شہری گرفتار

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں گمنام نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زائد فون کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کی تھیں۔

جاپان کی 31 سالہ خاتون نے حکام کو بتایا کہ ہر بار کال کرنے والا مکمل طور پر خاموش رہا جب تک کہ وہ کال ختم نہیں کر دیتی۔ کالیں ایک ایسے نمبر سے آئیں جو اس کے فون پر ظاہر نہیں ہو سکتی تھیں، جس کی وجہ سے اسے بلاک کرنا ناممکن تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری اپنی بیوی کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور اس کے فون اٹھانے پر اسے ڈس کنیکٹ کر دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق، اس نے ایک دن میں تقریباً 100 کالیں کیں، سب ایک گمنام نمبر سے۔ کالیں صرف اس وقت ہوئیں جب آدمی بستر پر نہیں تھا یا

جب اس کی بیوی گیم کھیلنے کے لیے اس کا فون استعمال نہیں کر رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ مشکوک ہو گئی۔ 24 جولائی کو اس نے پولیس سے مشورہ کیا۔

شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے سمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کیلئے اس کا استعمال نہیں کر رہی تھی۔

بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ’میں بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اسی لئے خاموش کال کرتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *