بینک نمائندہ بن کر شہریوں سے مالیاتی فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
اسلام آباد: بینک کا نمائندہ بن کر شہریوں سے مالیاتی فراڈ کرنے والے گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 3 ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں جھنگ سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔