اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر ایک اور برطانوی وزیراعظم تحقیقات کی زد میں

اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

جنوبی ایشیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک جن میں پاکستان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے یہ سوچ بھی محال دکھائی دیتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے، عینک اور بوقت ضرورت رہائشی سہولیات فراہم کیے جانے والی معلومات ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیکن اس صورتحال کا سامنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی جو اس حوالے سے بھی یادگار سمجھی جاتی ہے کہ کئیر اسٹارمر کی فتح سے برطانیہ کا ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار دیا گیا ہے لیکن ان کے اقتدار کو بھی 3 ماہ بھی مکمل ہونے کو نہیں آئے کہ انہیں اس مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے اور وہ لیبر پارٹی کو عطیات دینے کے حوالے سے بھی معروف ہیں انہوں نے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کیے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا تاہم جولائی میں منتخب ہونے والے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں اس لیے اب انہیں تحقیقات کا سامنا ہے دوسری طرف کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوریز نے لارڈ ایلی کے ساتھ اسٹارمرز کے روابط کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس نے 2020 سے لیبر کو £500,000 کا عطیہ دیا ہے۔ نمبر 10 کے ترجمان نے کہا: “ہم نے دفتر آنے کے بارے میں حکام سے مشورہ طلب کیا۔ “ہمیں یقین تھا کہ ہم تعمیل کر رہے ہیں، تاہم، اس ماہ مزید پوچھ گچھ کے بعد، ہم نے مزید اشیاء کا اعلان کیا ہے۔” کامنز رولز کے گائیڈ میں کہا گیا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو “کسی بھی تیسرے فریق کو دیا گیا کوئی بھی فائدہ رجسٹر کرنا چاہیے، چاہے یہ اس کے یا اس کے لیے فائدہ کے ساتھ ہو یا نہ ہو، اگر ممبر باخبر ہے، یا معقول طور پر اس کی توقع کی جا سکتی ہے، فائدہ اور کہ یہ ان کی ایوان کی رکنیت یا پارلیمانی یا سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *